Homeخبریںخاران: سفیان حسین زئی اور تنویر سیاپاد قابض فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

خاران: سفیان حسین زئی اور تنویر سیاپاد قابض فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران میں اتوار کی شب فرنٹیئر کور اور ایم آئی کے اہلکاروں نے دو مختلف مقامات پر جارحانہ کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض فوج اور انٹلیجنس نے رات گئے کبدانی محلہ خاران میں ایک گھر پر جارحیت کرتے ہوئے سفیان حسین زئی ولد بابو عبدالرحمن حسین زئی کو اغواء کرلیا۔

دریں اثنا اسی شب فورسز نے جامعہ مسجد ایریا میں ایک اور گھر پر جارحیت کے دوران ایک اور شخص تنویر سیاپاد ولد ماسٹر مشتاق کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

زرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے دونوں شخص پیشے کے لحاظ سے درزی کا کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ خاران میں گزشتہ کئی روز سے قابض پاکستانی فوج اور ملٹری انٹیلیجنس کی جارحیت تسلسل کے ساتھ جاری ہے، جس میں اب تک متعدد افراد جبری گمشدگی کا شکار ہوچکے ہیں۔

Exit mobile version