خاران (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج ایف سی نے خاران کی جنوب میں واقع کلی تاگزی میں رات دیر 3 بجے کے وقت چھاپہ مار کر علی جان سمالانی ولد ماسٹر حضور بخش سمالانی کو جبراً لاپتہ کردیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق علی جان سمالانی ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اور شعبے کے لحاظ سے ایک دکاندار ہے۔ اس کے علاؤہ، ان کی رہائش بھی کلی تاگزی میں ہے۔ تاہم، قابض پاکستانی فورسز نے 31 جنوری کی رات 3 بجے چھاپہ مارکر علی جان نامی نوجوان کو جبراً اُٹھا کر لاپتہ کردیا۔ جس کا تاحال کوئی اتا پتہ اور پُرسان حال نہیں۔ جس کی وجہ سے اس کے لواحقین بے انتہا پریشان اور فکرمند ہیں۔