خاران(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران کے علاقے مسکان قلات میں میرین قلات کے مقام پر میلادالنبی کے منعقدہ پروگرام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق پروگرام میں بلوچستان کے معروف عالم دین مولانا حبیب آحمد نقشبندی موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ جبکہ وہاں موجود دیگر افراد کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ واقع آج تیس ستمبر کو بروز سوموار سر خاران کے علاقے مسکان قلات میں واقع میرین قلات کے مقام پر میلاد شریف کے سلسلے میں ایک دینی اجتماع میں پیش آیا۔