شال (ہمگام نیوز ) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گزشتہ شب خاران شہر میں سابق الیکشن کمیشن آفس پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔
آزاد بلوچ نے کہا ہمارے سرمچاروں نے یہ حملہ اس وقت انجام دیا جب پاکستانی انتخابات کے سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی پولیس کی خاران آمد متوقع تھی۔
انہوں نے کہا ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔