شال (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 جنوری بروز اتوار کو شام کے وقت خاران میں تحصیل روڈ پر واقع پیپلز پارٹی کے اُمیدوار کے رہائش گاہ کے قریب ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔
آزاد بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا بلوچ قوم کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ بلوچستان میں قابض ریاست کے انتخابات کو رد کریں۔