خاران (ہمگام نیوز ) خاران شہر میں شیخان محلہ کے قریب واقع ہندو محلہ سکول کے قریب دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حملہ آج دوپہر کو ساڑھے 1 بجے خاران شہر میں شیخان محلہ کے قریب واقع ہندو محلہ سکول کے نزدیک ہوا ہے۔ حملے کا نشانہ واضح طور پر سکول میں جاری پولنگ کا عمل تھا۔

واضح رہے کہ مسکان قلات سمیت خاران شہر میں آج پولنگ سٹیشنز پر یہ چوتھا بم حملہ ہے۔ اسی طرح بلوچستان بھر میں آج تمام علاقوں میں ریاستی انتخابات پے در پے شدید حملوں کی زد میں تھے۔

ذرائع کے مطابق آج خاران میں تمام مقامات پر پولنگ کا عمل ٹھپ ہوکر رہ گیا تھا۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔