یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںخاش، قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں دو نوجوان گرفتار

خاش، قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں دو نوجوان گرفتار

خاش(ہمگام نیوز ) گزشتہ دن 22 جون کی شام کو خاش کے امام بخش اسٹریٹ سے دو بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے بغیر جوڈیشل وارنٹ کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش کے امام بخش اسٹریٹ میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے دو بلوچ نوجوان 23 سالہ اقبال ریکی ولد محمد اور 17 سالہ امیر حسین میربلوچزہی ولد سیامک جو کہ 11 ویں جماعت کا طالب علم ہے کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

  ذرائع کے مطابق کل شام تقریباً 20:00 بجے، امام بخش اسٹریٹ پر واقع پرانے اسپتال کے چوک کے سامنے، ان دونوں بلوچ نوجوانوں کو انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے بغیر جوڈیشل وارنٹ یا الزامات کی وضاحت فراہم کیے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ۔

 رپورٹ کی تیاری کے وقت تک ان دونوں شہریوں کے خلاف الزامات اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز