{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

خاش(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات کی شام کو قابض ایرانی انٹیلی جنس فورسز نے خاش سے پہرہ (ایرانشہر) تک کے ایک ٹرانسپورٹ روٹ سے بغیر کسی الزام یا عدالتی حکم نامہ پیش کیئے ایک بلوچ شہری کو گرفتار کرکے زاہدان منتقل کردیا ۔

 اس شہری کی شناخت 25 سالہ عارف شاہ بخش ولد اکبر شاہ بخش ساکن قلعہ بید زاہدان سے ہوئی ۔

 کہا جاتا ہے کہ عارف ایرانشہر جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا لیکن انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کی فورسز نے اسے گرفتار کر کے زاہدان منتقل کر دیا۔

 واضح رہے کہ عارف کے بڑے بھائی کو “حامد شاہ بخش” کی شناخت کے ساتھ اس سال 14 اگست کو بم جیل میں منشیات سے متعلق الزامات میں پھانسی دی گئی

تھی۔