پنجشنبه, سپتمبر 19, 2024
Homeخبریںخاش، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق ، تین زخمی

خاش، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جانبحق ، تین زخمی

خاش (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق بروز ہفتہ کو کلہور کے پہاڑی علاقے میں میلاد گیس اسٹیشن کے قریب دو ٹویوٹا وین اور پرائیڈ گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بلوچ سوختبر آگ لگنے سے جل کر جانبحق ہوگیا۔ ٹویوٹا گاڑی کے دو افراد اور پرائیڈ گاڑی ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

 رپورٹ کی تیاری تک اس حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے بتایا جاتا ہے کہ پرائیڈ گاڑی میں سوار دو افراد سوختبر تھے اور دیگر دو زخمی ٹویوٹا گاڑی میں سوار تھے جو کہ عام افراد تھے ۔

 ذرائع کے مطابق بروز ہفتہ دوپہر کے وقت خاش شہر سے 30 کلومیٹر دور کلہور پہاڑی کے قریب، خاش سراوان محور پر، پرائیڈ گاڑی اور ایک ٹویوٹا آپس میں ٹکرا گئے، اور ٹویوٹا گاڑی کا ڈرائیور آگ کی لپیٹ میں آ کر حادثے میں جان کی بازی ہار گیا جبکہ ٹویوٹا گاڑی میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے ۔

 ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں روزگار کے مواقع کی کمی نے ان بلوچ شہریوں کے لیے معمولی آمدنی اور روزی روٹی کمانے کا واحد ذریعہ سوختبر بننے پر مجبور کیا ہے جو ضرورت اور بے روزگاری کے باعث اس غیر منظم اور خطرناک کام کی طرف رجوع کرتے ہیں، جن میں سے کچھ کو قابض ایرانی آرمی براہ راست نشانہ بناتا ہے جبکہ کئی سوختبر اور انکی گاڑیاں حادثات شکار ہو جاتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز