خاش (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج صبح کے وقت تفتان اور خاش شہر میں 11 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکٹر اسکیل پر 3.3 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ جس سے ان شہروں کو ہلا کر رکھ دیا ۔

قابض ایران کے زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.3 تھی جو سطح زمین سے 11 کلومیٹر کی گہرائی میں تھی، نوک آباد، خاش بزمان اور گوہرکوہ کے علاقوں میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 خبر ملنے تک اس زلزلے سے ہونے والے جانی نقصانات اور دیگر ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔