خاش(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعہ کو خاش شہر کی خمینی گلی میں صبح دس بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہوگیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت علی نرونی ولد چراغ بتائی گئی ہے، عمر 28 سال ہے اور خاش کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق علی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد مسلح افراد کار کا استعمال کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب الخلیل مسجد اور نماز گاہ کے اطراف کی سڑکوں کے ساتھ ساتھ شہر کے اندر بھی درجنوں گاڑیاں اور فوج اور سیکورٹی فورسز کا گشت جاری تھا لیکن مسلح افراد اس شہری کو بغیر کسی پریشانی کے قتل کرنے کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔ اس کے بعد سکیورٹی اہلکار وہاں سے چلے گئے ۔