{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

خاش(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز منگل کو خاش شہر میں واقع روتک میں قابض ایرانی بارڈر فورسز نے گھات لگا کر بغیر پیشگی اطلاع کے ایک ایندھن بردار گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ سوختبر شہید ہوگیا ۔

قابض ایرانی بارڈر فورسز کی براہ راست سے شہید ہونے والے اس بلوچ سوختبر کی شناخت عامر ناتوزھی ولد امان اللہ ہے جو کہ سراوان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

  ذرائع کے مطابق خاش شہر میں واقع روتک میں قابض ایرانی سرحدی فورسز کے اہلکاروں نے گزشتہ رات بغیر کسی وارننگ یا یا پیشگی اطلاع کے عامر کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کرکے اس بلوچ سوختبر (تیلکش) کو شہید کر دیا ۔