خاش(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق جمعہ کی صبح کو خاش کے علاقے دہنہ ایرندگان میں مسلح افراد کے دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے بعد متعدد افراد جانبحق اور زخمی ہوئے۔

 خبر لکھے جانے تک جانبحق ہونے والے شہریوں کی شناخت اور ان کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایرندگان پل اور دہنہ کے علاقے کے قریب ہونے والے اس تنازعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

 اس جھگڑے اور لوگوں کو گولی مارنے کی وجہ اور تفصیلات کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی

ہے۔