خاش(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 18 اکتوبر بدھ کے دن خاش شہر کی فردوسی گلی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری جانبحق اور ایک زخمی ہوا۔

 جاں بحق ہونے والے دونوں شہریوں کی شناخت

داد رحیم گمشادزہی ولد جنگیان، محمود سالارزہی ولد اللہ داد ہے اور دونوں کا تعلق خاش سے ہے۔ جبکہ زخمی شخص شناخت براہوہی خاندان سے لیکن اس کا نام تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

 رپورٹ کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے دادرحیم کی طرف فائرنگ کی اور غلطی سے محمود کو نشانہ بنایا، جو تھوڑی دور پرائیڈ گاڑی میں بیٹھے تھے۔ دونوں افراد ہسپتال منتقل کرنے کے بعد دم توڑ گئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ زخمی ہونے والے شخص کو غلطی سے گولی لگی جب وہ پیدل چلنے والا تھا اور جائے حادثہ سے گزر رہا تھا۔

 تحریر کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔