خاش (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق پیر کو میرجاوہ کے سرحدی علاقے روتک میں قابض ایرانی فورسز نے ایک بلوچ سوختبر کی ایندھن بردار گاڑی کا تعاقب کیا جان بچانے کے لیے اس نے گاڑی کو تیزی سے چلا دیا جس سے گاڑی بے قابو سڑک کنارے الٹ کر گاڑی میں آگ لگ جس سے وہ بری طرح جھلس گیا جو کہ ہسپتال منتقل ہونے سے قبل وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ۔
شہید ہونے والے اس بلوچ سوختبر کی شناخت “بہمن شاہنوازی ولد شربت ہے جو کہ خاش کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بہمن کا پیر کے روز خاش شہر کے سرحدی علاقے روتک میں 122ویں روتک ڈویژن کے آرمی اہلکاروں نے تعاقب کیا اور مرکزی راستے سے ہٹنے کی وجہ سے ان کی گاڑی الٹنے سے آگ کی لپیٹ میں آگئے جس سے شدید جھلس گئے تاہم ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے وہ جان کی بازی ہار گئے ۔