خراسان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات کو فجر کے وقت چار قیدیوں کو سزائے موت پر عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں پھانسی دے دی گئی جن میں سے دو بلوچ قیدی شامل ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق خراسان کے شہر گناباد جیل میں دو بلوچ قیدی سمیت چار قیدیوں کی پھانسی دے دی گئی ۔
پھانسی پانے والے دو بلوچ قیدیوں کی شناخت 35 سالہ عبداللہ ناروہی ولد نذر ساکن دزاپ ہے جبکہ دوسری قیدی کی شناخت 45 سالہ حسین سالارزہی ساکن دزاپ ہے ، اس کے علاوہ دیگر کی شناخت جواد غفاری ساکن مشہد اور احمد غفران ساکن بیرجند کے ناموں سے ہوئی ۔
کہا جاتا ہے کہ 2020 میں عبداللہ، 2019 میں احمد اور جواد اور 2018 میں حسین کو گناباد شہر میں منشیات کے الزام میں الگ الگ گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی، جبکہ منگل کو انہیں جنرل وارڈ سے قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ عبداللہ کے اہل خانہ کو گزشتہ روز گناباد جیل حکام سے اپنے بیٹے سے ملنے کی اجازت ملی تھی اور وہ آخری ملاقات کرنے میں کامیاب ہو گئے ت
ھے۔