Homeانٹرنشنلخرم آباد کی جیل میں ایک قیدی کی پھانسی

خرم آباد کی جیل میں ایک قیدی کی پھانسی

کوہدشت(ہمگام نیوز ) ایرانی صوبہ لرستان کے شہر کوہدشت سے تعلق رکھنے والے علی نجفی نامی قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا جسے اس سے قبل قصداً قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی، کو گزشتہ روز خرم آباد سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔

 انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق بدھ ستمبر 2023 کی صبح کوہدشت شہر کے رہائشی علی نجفی کی سزائے موت پر خرم آباد کی سنٹرل جیل میں عمل درآمد کیا گیا۔

 ہینگاؤ ذرائع کے مطابق علی نجفی کو سات سال قبل اپنے کزن کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ایرانی عدالت نے اسے موت کی سزا سنائی تھی۔

 تاہم اطلاع موصول ہونے تک حکومتی میڈیا اور عدلیہ سے وابستہ میڈیا میں اس قیدی کی پھانسی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Exit mobile version