خضدار(ہمگام نیوز ) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق خضدار کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی ہوگیا ۔ لیویز کے مطابق پیر کو خضدار کے علاقے کرخ میں ایم 8روڈ پر گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں شفیع محمد نامی شخص جاں بحق جبکہ محمد اکبر زخمی ہوگیا ۔

لیویز نے لا ش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔