خضدار (ہمگام نیوز): بلوچستان کے علاقے خضدار کے بولان قالونی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت محمد اشرف ولد حمزہ میراجی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد اشرف، اسما جتک کے ماموں تھے۔ یاد رہے کہ اسما جتک اغوا کیس رواں سال کے آغاز میں منظرِ عام پر آیا تھا، جس کے بعد وہ بازیاب ہوگئی تھیں، جبکہ ان کی بازیابی کے لیے اہلِ خانہ نے احتجاج بھی کیا تھا۔

بعد ازاں مقتول کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تاحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں