خضدار+مستونگ (ہمگام نیوز) خضدار میں گھر سے خاتون کو اغوا کرلیا گیا جسکی اغوا کیخلاف مقامی افراد نے احتجاج کیا ادھر مستونگ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل کردیا گیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق خضدارمیں نامعلوم افراد نے ایک گھر سے خاتون کو اغوا کرلیا جس کے باعث اہل علاقہ نے عوامی پمپ کے قریب کراچی ٹو کوئٹہ آرسی ڈی روڈ احتجاج کے باعث مکمل بند کر دیا ہے ،مظاہرین کے مطابق گھر سے ایک خاتون کو اغوا کیا گیا ہے جس کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے گا۔

دریں اثناء مستونگ میں غیرت کے نام پر شوہر اور سالے کے ہاتھوں خاتون اور مرد قتل پولیس نے مقتولہ گل بانو کے شوہر خیر جان اور سالےکو گرفتار کرنے کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں مستونگ کے علاقے آماچ کلی حلیم آباد میں غیرت کے نام پر 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتولہ گل بانو کے شوہر خیر جان اور سالے نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے مثماة گل بانو بنت غلام حیدر سکنہ حال آماچ حلیم آباد اور بشیر احمد ولد محمد زمان سکنہ کونگڑھ کو قتل کردیا۔واقعے کی اطلاع پر ایس پی محمد راشد زہری خود موقع پر پہنچے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ایس پی راشد زہری کے مطابق موقع سے شواہد جمع کرکے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔