Homeخبریںدالبندین سے مزید ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس

دالبندین سے مزید ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس

چاغی (ہمگام نیوز) دالبندین پولیس کو ایک شخص کی لاش اسکے گھر کے سامنے پڑی ملی، جسکا نام سلیمان شاہ ولد حاجی دوست محمد قوم اسحاق زئی ہے۔

لاش کو میڈیکل چیک اپ کیلئے پرنس فہد ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق سر گولی لگنے کی وجہ سے موت ہوئی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص خود نشے کا عادی بھی تھا، لاش کو میڈیکل چیک اپ اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

Exit mobile version