{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

دزاپ(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق آج بروز پیر کو دزاپ کے علاقے کمربندی روڈ پر ایک سرکاری اور ایک نجی گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے نجی گاڑی میں سوار ایک نوجوان لڑکی سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد اور سرکاری گاڑی میں سوار ڈرائیور جانبحق ہوگئے ۔

 اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت، جن میں سے تین ایک ہی خاندان کے افراد تھے اور دوسرا سرکاری گاڑی کا ڈرائیور تھا، یہ رپورٹ لکھے جانے کے وقت دستیاب نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک چند قبل دزاپ شہر کے کمربندی روڈ پر روڈ آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والی سمند گاڑی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی طرف سے گاڑی پر قابو نہ رکھ پانے کے باعث راستہ چھوڑ کر ایک نجی گاڑ پرائیڈ سے ٹکرا گئی۔ گاڑی میں سوار والد سمیت ایک ہی خاندان کے افراد تین افراد شدید زخمی ہوگئے تاہم ہسپتال پہنچنے سے قبل وہ جانبحق ہوگئے ۔ جبکہ سرکاری گاڑی کا ڈرائیور جانبحق ہوگیا ۔

 واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مواصلاتی محوروں میں شاہراہیں نہیں ہیں اور یہ مسئلہ بلوچستان میں سڑک حادثات کے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ، یہ عام سڑکیں ضروری قومی اور بین الاقوامی معیار سے محروم ہیں اور اچھے معیار کی نہیں ہیں۔