دزاپ (ہمگام نیوز ) دزاپ کے علاقے یاسر اسٹریٹ پر ایک بلوچ شہری کو مسلح شخص نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا ، جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے راستے میں چل بسے ۔اس بلوچ شخص کی شناخت 27 سالہ منصور علیزہی ولد عبداللہ ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق منصور اپنے دوستوں کے ساتھ گھر سے نکلنے کے بعد یاسر سٹریٹ پر چلڈرن پارک کے سامنے اپنے گھر کے قریب تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے پستول سے اس کے سر پر گولی ماری اور وہ زخمی ہوگئے تاہم ہسپتال پہنچنے سے وہ چل بسے ۔

 تاہم رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آور کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔