دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق دزاپ میں دانش و جمہوری اسٹریٹ واقع رہائشی کمپلیکس میں تین بلوچ شہریوں کو بغیر عدالتی حکم کے سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی م فورسز نے تشدد کے ساتھ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ(زاہدان) میں قابض ایرانی فورسز جو کہ سادہ لباس میں ملبوس تھے تین بلوچوں کو تشدد کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 ان تینوں شہریوں کی شناخت، جن کی عمریں 18 سے 20 سال کے نوجوان بتائی جاتی ہیں، رپورٹ کی تیاری کے لمحے تک معلوم نہیں ہوسکی۔

 رپورٹ کے مطابق سویلین کپڑوں میں ملٹری اور سیکورٹی فورسز نے جو کہ فوجی اور ذاتی گاڑیوں میں سوار تھے، دو کمپلیکس پر چھاپہ مار کر ان افراد کو گرفتار کر لیا ۔

تاہم اطلاع ملنے تک ان نوجوانوں کے الزامات اور ان کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔