دزاپ:(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق بروز منگل کو قابض ایرانی پولیس نے زاہدان براستہ بم کے شاہراہ پر اپنی شناختی دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کرکے اسے فوری طور پر الغدیر کیمپ فار فورنر نینشنلز زاہدان منتقل کر دیا گیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت زاہدان سے تعلق رکھنے والے “اسماعیل رخشانی” کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اسماعیل کو پولیس اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے 19 مارچ کی چھٹی کے روز گرفتار کیا تھا اور اسے زاہدان شہر کے الغدیر کیمپ میں منتقل کر دیا گیا تھا اور وہ معدوم ہیں، فی الحال کوئی اہلکار ذمہ دار نہیں اور اس بلوچ شہری کے اہل خانہ کو بتایا گیا کہ نوروز کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اس کی شناخت کی تصدیق کرکے اور اسے رہا کریں گے۔