دزاپ(همگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جانبحق ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے بروز اتوار کی شام کو فہرج محور سے نرمانشیر جانے والی سڑک پر ایک بس ایندھن بردار گاڑی کے ٹکرانے کے بعد ایندھن بردار گاڑی میں سوار ایک شخص جانبحق ، اور ایک زخمی ہوگیا ۔
ایندھن بردار گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت 21 سالہ محمد گورگیج ولد ظاہر گورگیج جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ نعمت اللہ گورگیج ولد حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ، دونوں کے تعلق زھک سے بتایا جاتا ہے
ذرائع کے مطابق اس حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور اوور ٹیک کرتے وقت کار پر قابو نہ پانا تھا جس کی وجہ سے ایندھن بردار گاڑی بس سے ٹکرا گئی اور گاڑی الٹ گئی۔
دوسرا واقعہ سراوان میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق بروز پیر کو دوپہر کے وقت جالک شہر کے داخلی راستے پر دو کاروں میں سوار مسلح افراد نے ایک بلوچ تیلکش کو براہ راست فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کی شناخت امیر شہنوازی ولد غفور شہنوازی ہے جس کی 32 سال ہے ۔