Wednesday, July 3, 2024
Homeخبریںدزاپ، مکی مسجد میں براہوئی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں کے درمیان...

دزاپ، مکی مسجد میں براہوئی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں کے درمیان علمائے کرام اور دیگر متعبرین کی ثالثی میں آپسی تنازعات کا صلح

دزاپ (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ(زاہدان) کے مکی مسجد میں براہوئی قبیلے کے دو ذیلی شاخوں کے درمیان برسوں سے جاری تنازعات کو ختم کرنے کے لئے بلوچ علمائے کرام اور دیگر متعبرین کی ثالثی میں ایک امن دیوان منعقد کیا گیا جس میں براہوئی قبیلے کے دو ذیلی شاخ باجیزھی اور زیرکاری کے افراد نے بزرگان بلوچ اور علمائے کرام کی موجودگی میں صلح کیا ۔

 کہا جاتا ہے کہ زیرکاری شاخ کے ایک فرد کے مشتبہ قتل کے بعد کئی سال کے جاری تنازعہ کے بعد اور اس شبہ میں کہ یہ قتل باجیزھی شاخ نے کیا ہے، دونوں ذیلی شاخوں کے درمیان انتشار اور جھگڑا شروع ہونے کا باعث بنا، اور گزشتہ روز براہوئی قبیلے کے ان دو شاخوں کے درمیان امن اور صلح کے جذبات پیدا ہو گئے۔

 اس امن ملاقات میں براہوئی قبیلے کے دونوں شاخوں کے افراد نے ایک دوسرے سے گلے مل کر اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر مزید تنازعات کو ہوا نہ دینے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز