Homeخبریںدزاپ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی آرمی کے ایک...

دزاپ، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی آرمی کے ایک اہلکار اور ایک زخمی

دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ رات دزاپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی آرمی کے ایک اہلکار ہلاک ایک زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ(زاہدان ) میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قابض ایرانی آرمی کے ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ تاہم دوسری جانب انصار الفرقان کے آفیشل ٹیلیگرام چینل پر خبر شائع ہوئی ہے کہ گزشتہ رات باگیری اسٹریٹ میں آئی آر جی سی کے دو دستوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے ایک ہلاک اور اس کا بیٹا زخمی ہوا۔

 انصار الفرقان کے اعلان میں کہا گیا ہے: “گزشتہ رات آئی آر جی سی کے ایک اعلیٰ درجے کے کرائے کے فوجی (بہزاد کیانی) کو، جو کہ خونی جمعہ کے اہم مجرموں میں سے ایک تھا، اپنے بیٹے کے ساتھ، جو قدس کور کا رکن ہے، کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ حملہ زاہدان میں باقری اسٹریٹ پر ہوا جس کے نتیجے میں بہزاد ہلاک اور اس کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

Exit mobile version