دزاپ(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق آج صبح بروز ہفتہ 6:47 پر 17 کلومیٹر کی گہرائی میں 2.8 کی شدت کا زلزلہ دزاپ کے مضافاتی علاقے نصرت آباد میں محسوس کی گئی ۔

 ایران کے زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کے مطابق 2.8 شدت کا یہ زلزلہ سطح زمین سے 17 کلومیٹر کی گہرائی میں دزاپ شہر کے علاقے نصرت آباد میں محسوس کیا گیا۔

 خبر ملنے تک اس زلزلے سے ہونے والے جانی اور دیگر ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔