دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دزاپ اور بم محور پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جانبحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک بلوچ تیلکش اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ بم محور اور دارزین سڑک پر گاڑی چلا رہا تھا گاڑی سڑک سے اتر کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایندھن بردار گاڑی میں آگ لگ گئی اور تمام کے تمام افراد آگ میں جھلس جاں بحق ہوگئے۔
جانبحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت 41 سالہ یونس نعمتی ولد محمد اور اس کے بچوں کی شناخت 3 سالہ یزدان نعمتی اور 1 سالہ عامر نعمتی کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم ان کی اہلیہ کا نام ابھی تک سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ یونس اپنی اہلیہ اور دو کمسن بچوں کے ہمراہ گاڑی میں جا رہے تھے کہ بم محور میں دارزین کے موڑ پر پٹرول سے بھری ہوئی تھی کہ وہ سڑک سے ہٹ گئے اور ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔