چهارشنبه, اکتوبر 16, 2024
Homeخبریںدزاپ، پانچ دن قبل قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار شخص بازیاب...

دزاپ، پانچ دن قبل قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار شخص بازیاب نہیں ہو سکا

دزاپ (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق ایک بلوچ شہری جسے قابض ایرانی فورسز نے بروز بدھ کو دزاپ کی امیر کبیر اسٹریٹ سے گرفتار کیا تھا، پانچ دن بعد تاحال اس کی کوئی اتا پتا نہیں ہے جبکہ اس کے اہلخانہ نے اس کی حالت بارے تمام اداروں سے اپیل کی لیکن انہیں کوئی جواب نہیں مل سکا ہے ۔

 اس بلوچ شہری کی شناخت 26 سالہ عبداللہ رودینی ولد حسن ساکن دزاپ ہے ۔

 خبر لکھے جانے تک اس شہری کی گرفتاری کی وجہ، الزامات اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز