دزاپ(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق آج اتوار کو بلدیہ نے قابض ایرانی فورسز کی مدد سے دزاپ کے علاقے شیرآباد میں چھاپہ مار کر غریب بلوچوں کے 12 رہائشی مکانات کو مسمار کرکے تباہ کر دئیے ۔
تفصیلات کے مطابق قاب ایرانی میونسپل حکام اور پولیس فورسز سمیت دیگر فورسز نے دزاپ(زاہدان) شہر کے علاقے شیرآباد م کے مضافات میں پسماندہ ایریا میں غریب بلوچوں کے گھروں پر چھاپہ مار کر 12 رہائشی مکانات کی مسماری کے بعد انہیں تباہ کر دیا ۔
واضح رہے کہ 27 دسمبر بروز جمعرات کی صبح قابض ایرانی فوج اور بلدیہ نے زاہدان کے علاقے شیرآباد کے گاؤں سبزگی پر چھاپہ مار کر غریب بلوچوں کے کئی رہائشی مکانات کو مسمار کرکے تباہ کر دیا تھا ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں قابض ایرانی حکومت اور عسکری قوتوں کی جانب سے سیاسی اور سیکورٹی اہداف کو آگے بڑھانے کے جھوٹے بہانے پر کئی بلوچوں کے رہائشی مکانات کو تباہ کرنے کے حوالے سے متعدد رپورٹس اور دستاویزات شائع ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے