دزاپ (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ کو ایک بلوچ شہری جسے بروز جمعرات کو متعدد افراد کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے تین دیگر افراد کے ہمراہ اغوا کر لیا گیا تھا اور اسکو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو دزاپ آس پاس کے علاقوں میں پھینک دی ۔
جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت 29 سالہ احمد دہمردہ ولد امان اللہ ہے جو کہ زابل کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
اور تین دیگر مغوی شہریوں کی شناخت 31 سالہ عبدالغفور دہمردہ ولد عالم خان ، 21 سالہ روح اللہ دہمردہ ولد احمد اور 27 سالہ داؤد دہمردہ ولد یوسف کے ناموں سے ہوئی ، تینوں احمد کے قریبی رشتہ دار ہیں اور زابل کے رہائشی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق احمد اپنے تین رشتہ داروں کے ساتھ ان لوگوں کی فون کال کے بعد جن سے ان کا جھگڑا ہوا تھا، دزاپ کے علاقے براسان میں ملنے گیا تو ان لوگوں نے انہیں اغوا کر لیا اور قتل کے بعد چشمہ زیارت راہ کے قریب ان کی لاش پھینک دی ۔
کہا جاتا ہے کہ اغوا کاروں نے ان افراد کی رہائی کے عوض 40 ارب ایرانی تمن کا مطالبہ کیا اور احمد بھی اغوا کاروں کے تشدد کی زد میں آکر دم توڑ گیا۔ دریافت کے بعد، احمد کی لاش کو فرانزک پیتھالوجسٹ کے پاس لے جایا گیا اور بروز ہفتہ کی صبح اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ۔