Oplus_131072
دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز اتوار کو ایک بلوچ نوجوان کو قابض ایرانی انٹلیجنس ایجنسی نے دزاپ سے بندر عباس جاتے ہوئے گرفتار کرنے کے بعد اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ اس 17 سالہ نوجوان کی شناخت “علی علیزہی ولد نور اللہ ہے جو کہ دزاپ میں رہائشی ہے اور بندر عباس میں رہتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق علی کو دزاپ میں تبلیغی جماعت کی چار ماہ کی مدت ختم کرنے کے بعد بندر عباس واپسی کے راستے میں قابض ایرانی خفیہ ادارے نے گرفتار کیا تھا، اور کچھ دن کی پوچھ گچھ کے بعد، اسے دزاپ کے علاقے الاسلام آباد منتقل کر دیا تھا ۔ جہاں غیر ملکیوں کے کیمپ غدیر میں منتقل کرنے کے بعد انہیں افغانستان میں بدر کر دیا جائے گا ۔ اس عرصے کے دوران اس نوجوان کے اہل خانہ نے اس کی حالت جاننے کے لیے کئی بار الغدیر زاہدان کیمپ کا دورہ کیا لیکن انھیں کوئی جواب نہیں ملا اور وہ اپنے بیٹے کی بیگواھی سے بہت پریشان ہیں ۔