Homeخبریںدزاپ میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں تشدد بعد دو افراد گرفتار

دزاپ میں قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں تشدد بعد دو افراد گرفتار

دزاپ (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز پیر کو قابض ایرانی فورسز نے دو بلوچ شہریوں کو دزاپ (زاہدان) سے بم جانے والی خارجی چوکی پر ٹریفک پولیس کے سامنے شدید مارپیٹ اور ہتک آمیز سلوک کے بعد گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

 رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک ان دونوں بلوچ شہریوں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 رپورٹ کے مطابق یہ دونوں شہری ایک پیجوٹ گاڑی میں رات 2 بجے کے قریب زاہدان چوکی سے بم کی طرف جارہے تھے کہ سیکیورٹی فورسز نے سب سے پہلے ان کی گاڑی کو پیچھے سے آنے والی سائپا وین سے ٹکر ماری، اس کے بعد دیگر اہلکار جو پہلے سے تیار تھے۔ انہوں نے موقع پر ہی ان دو بلوچ نوجوانوں پر حملہ کیا اور انہیں شدید مار پیٹ گالی دینے کے ساتھ زمین پر لٹا لر ہاتھ باندھ کر لے گئے۔

 واضح رہے کہ جوں جوں خاش کے خونی جمعہ کی برسی قریب آرہی ہے قابض ایرانی حکومت کی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں بلوچ عوام کی ماورائے قانون گرفتاریوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Exit mobile version