دزاپ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز بدھ کو دزاپ میں ایک بلوچ شہری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ(زاہدان ) میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کریم سالارزہی نامی شخص جاں بحق ہوگیا جو کہ گوہرکوہ زاہدان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔