Oplus_131072

دزاپ(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعہ کو بلوچستان کے شمال میں زابل ایمرجنسی اور میڈیکل ایمرجنسی مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ محمد محمدی نے کہا کہ زابل تا دزاپ شاہراہ پر تین مسافر گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق جبکہ دیگر 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

 محمد محمدی نے مزید کہا کہ زابل(نصر آباد 115 ایمرجنسی کال سنٹر کو لوتک سے رامشار جانے والی سڑک پر تین مسافر گاڑیوں کے حادثے کے بارے میں فون کال کے بعد، قریبی 115 ایمرجنسی اسٹیشنوں سے چار ایمبولینسوں کو فوری طور پر مقام پر روانہ کیا گیا جہاں وہ زخمیوں کو لے کر ہسپتال پہنچ گئے ۔

 انہوں نے مزید کہا: اس واقعے میں 18 افراد زخمی ہوئے اور زخمیوں میں سے 15 کو طبی امداد کے بعد زابل کے امیر المومنین اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے دو کو آؤٹ پیشنٹ کی بنیاد پر ایمرجنسی سروسز ملی ہے اور ایک زخمی ایمرجنسی سروسز پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔