دشتیاری(ہمگام نیوز ) گزشتہ روز دشتیاری کے علاقے نگور سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں بالاد سرکوپ میں ایک ہوٹگ کے پاس کھیلتے ہوئے ایک بلوچ بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دشتیاری کے علاقے نگور سے تقریبا پندرہ کلومیٹر دور بالاد سرکوپ کے ایک ہوٹگ میں کھیلتے ہوئے ایک بچہ محمد صالح افراش ولد محسن افراش ڈوب کر جانبحق ہوگیا ۔

 رپورٹ کے مطابق محمد صالح اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے نکلا اور علاقے میں موجود ایک ہوٹگ میں گر کر جانبحق ہوگیا۔