دشتیاری(ہمگام نیوز )دشتیاری کے گاؤں کچ میں ایک کم سن بچی گہرے ہوٹگ میں گر کر جانبحق ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے ” کچ” گاؤں میں 5 سالہ سیدنا جدگال ولد عبدالباسط ایک ہوٹگ(پانی کا بڑا گڑھا) میں کر جانبحق ہوگئی ہے ۔
کہا جاتا ہے کہ سدنا بارشوں اور سیلاب کے دوران ہوٹگ گئی تھی جہاں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث پانی کی بڑی مقدار جمع ہو گئی تھی اور وہ ہوٹگ میں اچانک گر کر جاں بحق ہو گئی تھی۔
بلوچی میں ہوٹگ ایک پانی کا گڑھا ہے جو یا تو قدرتی ہے یا انسان کا بنایا ہوا ہے جہاں بارش کا پانی جمع ہوتا ہے اور لوگ بارش کا پانی استعمال کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ دشتیاری جیسے شہر میں پانی کی فراہمی اور واٹر پائپنگ سے محروم ہیں اور لوگ ان ہوٹگ میں جمع ہونے والے پانی کو استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔