دشتیاری ( ہمگام نیوز ) اطلاع مطابق آج دشتیاری شہرللمیں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق دشتیاری میں نامعلوم مسلح افراد نے “خالد تنحال” ساکن گاؤں پلان نامی شخص کی گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق مسلح افراد نے پلان سے چابہار جاتے ہوئے اس کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کرکے اس کی گاڑی کو متعدد بار ٹکر ماری

تاہم رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔