Homeخبریںدشتیاری شہر میں ھوٹگ کے گہرے پانی میں دو بچیوں سمیت تین...

دشتیاری شہر میں ھوٹگ کے گہرے پانی میں دو بچیوں سمیت تین افراد ڈوب کر جانبحق

دشتیاری (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز ہفتہ 14 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دشتیاری کے گاؤں “سلوربازار” میں دو بچیوں سمیت تین افراد “ھوٹگ ” کے گہرے پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے۔

ان افراد کی شناخت ایک بلوچ ٹیچر 30 یاسمین ھوت بنت بہرام اور دو طالبہ 9 سالہ مریم ھوت بنت عبدالباسط اور 8 سالہ رقیہ ھوت بنت امجد ھوت ناموں سے ہوئی ہے ـ

مزید اطلاع کے مطابق یاسمین ھوت ان دونوں بچیوں کی ٹیچر تھی، جو ھوٹگ میں میں گرنے کے بعد اپنے طلباء کو بچانے کے لیے پہنچی۔ جہاں وہ خود گہرے پانی میں ڈوب گئی ـ
اس واقعے کے بعد ان طلبہ کا استاد بھی ہوٹگ میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔

ھوٹگ بلوچی زبان میں قدرتی یا انسانوں کے بنائے ہوئے گڑھے ہیں جو کہ انسانوں اور جانوروں کے ذریعے ان علاقوں میں بارش کا پانی جمع کرنے کے لیے مشترکہ ہوتے ہیں جہاں پانی تک رسائی نہیں ہوتی وہاں قدرتی یا اپنے ہاتھ سے ایسے گڑھے بنائے جاتے ہیں جنہیں “ھوٹگ ” کہا جاتا ہے۔

Exit mobile version