دشتیاری(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دشتیاری شہر کے سرحدی علاقے ریمدان میں ایک بلوچ تیلکش کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور جانبحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔

 جانبحق ہونے والے ایندھن بردار کی شناخت “یاسر کوہساری” ولد اسحاق ساکن سرباز شہر اور زخمی شہری نعیم ساکن راسک شہر سے ہوا۔

 رپورٹ کے مطابق یاسر کی گاڑی کو ریمدان پل پر پہنچنے سے پہلے حادثہ پیش آیا اور وہ الٹ گئی، جس سے اس کی موت ہوگئی۔