Homeخبریںدشت: مختلف علاقوں میں چھ موبائل ٹاورز نزر آتش

دشت: مختلف علاقوں میں چھ موبائل ٹاورز نزر آتش

کیچ (ہمگام نیوز) دشت کے مختلف علاقوں میں نامعلوم مسلح افراد نے چھ موبائل ٹاورز نزر آتش کردیئے۔

زرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دشت کے مختلف علاقوں کُمبیل، جان محمد بازار، فرنٹ، زریں بگ، سنگئی اور کسر میں نامعلوم مسلح افراد نے موبائل ٹاوروں پر حملہ کرکے فائرنگ کے بعد سب ٹاوروں کے مشینری نزر آتش کیے۔

ماضی میں موبائل ٹاوروں پر حملوں کی زمےداری بلوچ مسلح تنظیمیں یہ کہ کر قبول کرتی آئی ہیں کہ مزکورہ کمپینیاں بطوری معاون ریاستی فورسز کیلئے استعمال ہورہی ہیں تاہم مزکورہ واقعات کی زمےداری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہیں۔

Exit mobile version