دلگان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دلگان میں خدیجہ کبری بورڈنگ ہائی سکول کے ایک ٹیچر نے سکول کے پرنسپل کے حکم پر بارہویں جماعت کے کئی بلوچ طالبات کی شلوار کو اپنے ہم جماعتوں کے سامنے اس لیئے قینچی سے پھاڑ دیا کہ یہ بہت تنگ ہیں اور دیگر طلباء کی توہین ہو رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس اسکول کی پرنسپل مسز “A_B” کے حکم پر طالبات کی شلوار کاٹنے والی ٹیچر کی شناخت “K” کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ہائی اسکول کے ڈائریکٹر نے کئی طالبات کو قطار میں کھڑا کیا اور تنگ شلوار کے بہانے اپنے ہم جماعتوں کے سامنے ان کی شلوار پھاڑنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ اتوار کو ان طلباء کے اہل خانہ نے دلگان شہر کے محکمہ تعلیم سے رابطہ کیا لیکن حکام نے انہیں کوئی جواب نہیں دیا۔
تعزیراتِ اسلامی کے آرٹیکل 608 (تعزیرات کی دفعہ) کے مطابق توہین کا عمل مجرمانہ ہے اور مجرم کو کیس کے مطابق سزا دی جا سکتی ہے۔ توہین کسی بھی طرز عمل یا تقریر کو کہتے ہیں جو کسی شخص کے وقار یا کردار کی تذلیل اور نقصان کا باعث بنے۔
(تصویر آرکائیو سے)