دکی(ہمگام نیوز)بلوچستان کے علاقے دکی کے کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا، انتخاب کی ایک خبر کے مطابق دکی کے ایک مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہو گیا، جاں بحق کانکن کی شناخت میرزا خان ولد نازک قوم نیازی کے بام سے ہوئی ہے، کان کن کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش کوئلہ کان سے نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔