دکی (ہمگام نیوز) کلی المرجان خروٹی سے کل رات اغواء ہونے والے نوجوان حضرت صدیق ولد شمس الدین قوم توخئی کی لاش راغہ کے علاقے سے برآمدہوگئی۔
پولیس کے مطابق مقتول کو اغواءکے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔
لاش سول ہسپتال دکی منتقل کردی گئی ۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔