یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںرئیسی کی موت کے حوالے سے ورچوئل ایکٹیویٹی کے باعث رمشک میں...

رئیسی کی موت کے حوالے سے ورچوئل ایکٹیویٹی کے باعث رمشک میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ بلاگرز کی گرفتاری

رمشک (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بدھ کو قلعہ گنج میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد بلاگ لکھنے اور سوشل میڈیا میں سرگرم رہنے پر دو بلوچ شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 ان دو بلوچ شہریوں کی شناخت 19 سالہ محمد پیرایش جو کہ ایک بلاگر اور جسمانی طور پر معذور ہیں اور سعید بلوچ جو کہ ایک سماجی کارکن اور بلاگر ہیں ، دونوں رمشک قلعہ گنج کے رہائشی ہیں۔

 واضح رہے کہ محمد اور سعید دونوں سائبر اسپیس میں بلاگرز اور سماجی کارکن ہیں۔ محمد، جو کہ جسمانی طور پر معذور نوجوان ہے ۔ انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں کے ہاتھوں اسے اور اس کے دوست سعید کی گرفتاری کی وجہ یہ ظاہر کی کہ وہ رئیسی کی موت کے وقت سائبر اسپیس میں سرگرم تھے۔

 تحریری وقت تک ان دونوں زیر حراست بلوچ شہریوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز