Homeخبریںراجی زبان کے کالم نگار و بلوچی " ساھگ راست نویسی" کے...

راجی زبان کے کالم نگار و بلوچی ” ساھگ راست نویسی” کے استاد سکی ساوڑ لاپتہ

کیچ (نمائندہ ہمگام) بلوچ راجی زبان کے نامور کالم نگار و بلوچی زبان کے الفاظ کو صحیح معنوں میں تشریح “ساھگ راست نویسگ” کرنے والے نوجوان استاد سکی ساوڑ لاپتہ ہوگئے ہیں۔

آمد اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر خضدار کے علاقے نال کے مقام گریشہ سریج سے تعلق رکھنے والے راجی زبان کے کالم نگار و راجی زبان کے کو صحیح معنوں میں مکتوب “ساھگ راست نویسگ” کرنے والے نوجوان استاد سخی بخش عرف سکی ساوڑ کو لاپتہ کردیا گیا۔

ساکی ساوڑ روزگار کے غرض سے بلوچستان کے شہر گوادر کے علاقے پسنی میں رہائش پزیر تھے جسے گزشتہ روز لاپتہ کیا گیا۔

قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ گزشتہ روز شام 6 بجے انکا رابطہ جاری تھا کہ کیچ میں زمین کی خرید و فروخت کے سلسلے میں انہیں آنا ہے جسکے بعد تمام پہلوؤں سے انکا رابطہ منقطہ ہوا اور وہ تب سے اب تک لاپتہ ہیں۔

سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے راجی زبان دوست انسان سکی ساوڑ کی گمشدگی پر شدید غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پرامن ، روشن خیال اور ادبی شخصیات کو لاپتہ کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے اور انکی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوشش عمل میں لائی جائے۔

Exit mobile version