راسک (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق 10 جنوری بروز بدھ کی صبح تقریباً ایک بجے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک میں واقع بیدلد تھانے کی پولیس فورس کے درمیان مسلح تصادم شروع ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار مارا گیا۔ ایرانی حکومتی میڈیا نے ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت “امیر حسین حسین آبادی” کے نام سے بتائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلح تصادم تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا تاہم ممکنہ زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔