راسک (ہمگام نیوز ) اطلاعات رسانک کے مطابق آ بروز اتوار کو راسک تا چابہار کے محور پر ایک ٹویوٹا اور پیوجوٹ پارس گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
یہ واقعہ جکیگور ٹریفک چوکی سے پہلے پیش آیا اور کہا جاتا ہے کہ متاثرین کو راسک اسپتال لے جایا گیا ہے۔
خبر لکھے جانے تک ان افراد کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی میں سوار افراد نوروزی کے مسافر تھے۔















